کیا شام میں امریکی اور ترک افواج ایک دوسرے کے مقابل آسکتی ہیں ؟

ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے ترکی کو بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے شام کے کرد جنگجوؤں کو اسلحہ کی فراہمی روک دی ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شمالی شام میں ترک فوج کردوں کے خلاف گذشتہ نو دنوں سے کارروائی کر رہی ہے۔ امریکا نے متعدد بار ترکی سے کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے مگر ترکی کا کہنا ہے کہ کردوں کو امریکا کی عسکری حمایت حاصل ہے۔ خبر رساں داروں کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے پیغام دیا ہے کہ اس نے کرد ملیشیا پیپلز پروٹیکشن یونٹ کو اسلحہ کی فراہمی بند کر دی ہے ۔  امریکا کی جانب سرکاری طورپر اس طرح کے کسی اقدام کی تصدیق یا ترید سامنے نہیں آئی۔ شام میں لڑنے والے کرد جنگجوؤں کو امریکا کی طرف سے فضائی مدد فراہم کرنے، اسلحہ پہنچانے اور ترکی مخالف کردستان ورکرز پارٹی کو دفاعی مدد بہم پہنچانے پرانقرہ واشگٹن کے خلاف سخت برہم ہے۔

خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میکسماسٹر کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا اب شام میں کردوں کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا۔ شام میں پہلے سے جاری کشیدگی کے دوران ایک ہفتہ قبل ترکی نے سرحدی علاقے عفرین میں کرد جنگجوؤں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا۔ یہ محاذ ایک ایسے وقت میں کھلا ہے جب امریکا اور ترکی کے درمیان بعض دیگر عالمی معاملات پر بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے کہا تھا کہ ان کا ملک کرد پروٹیکشن یونٹس کو دیےگئے اسلحہ کی باریکی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ترکی اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی کشدیگی کو ختم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ امریکا ترکی کے ساتھ موثر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترک صدر نے کہا تھاکہ ترک فوج سرحدی علاقوں سے کرد باغیوں کو نکال باہر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عفرین میں آپریشن کی کامیابی کے بعد ہم مشرقی سرحد پر عراق کی طرف بھی آئیں گے۔ عراق کی سرحد کے قریب امریکی فوج کے اڈے موجود ہیں۔ امریکی اور ترک فوج ایک دوسرے کے آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

زینب قتل کیس : ڈاکٹر شاہد مسعود کو ثبوت پیش کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ غیر متعلقہ باتیں نہ کریں بینک اکاونٹس کے ثبوت دیں، اگر آپ کی خبر سچی نکلی تو آپ کو نمبر ایک صحافی ہونے کا اعزاز دیا جائے گا لیکن اگر یہ خبر غلط نکلی تو آپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو گا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال سکتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب قتل کیس میں پکڑا گیا ملزم عمران کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ ایک بین الاقوامی گروہ کا کارندہ ہے اور اس گروہ میں مبینہ طور پر پنجاب کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔

اس دعوے کے بعد چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا اور انہیں سپریم کورٹ میں طلب کیا تھا، جہاں ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت کو ملزم کے 37 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے ایک پرچی پر ان شخصیات کا نام لکھ کر دیئے تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جے آئی ٹی کو رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اینکر پرسن کے دعوے کے بعد تحقیقات کی گئی لیکن مرکزی ملزم کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔ جس کے بعد ترجمان پنجاب حکومت  نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ڈاکٹرشاہد مسعود کی رپورٹ بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور ہم اس رپورٹ کے پیچھے چھپے محرکات سمجھنے سے قاصر ہیں جو انہوں نے نتائج کو دیکھے بغیر چلائی تھی۔

Five Skills That Set Roger Federer Apart From The Rest

When you think of the world’s greatest male athletes, who comes to mind?


Michael Jordan.
Muhammad Ali.

Babe Ruth.

Tiger Woods.

These are men who have transcended their sports to become cultural icons. They are symbols of greatness. Symbols of what humans performing at the highest levels can achieve. They remind us of what is possible.

If you’re a tennis fan, Roger Federer will also be included on this list. After winning the Wimbledon for a record 8th time, Federer has cemented himself as one of, if not the greatest tennis player to ever walk the earth. With over 100 total victories during his career, it’s hard to argue with anyone who puts him at the top of the tennis pantheon.

Even Rafael Nadal, one of Federer’s greatest opponents, once said about him, “If anyone says I am better than Roger, then he doesn’t know anything about tennis.”

Like other great athletes, Federer is more than an athlete. But without a doubt, he is an incredible tennis player. He has turned tennis into some beautiful – an art form or dance of sorts. Preethi Ramamoorthy wrote this regarding Federer:


In Plato’s scheme, the concepts of truth and beauty are closely related. And Federer’s tennis has always been described as beautiful. John McEnroe, the sport’s previous presiding genius, once called him “the most perfect player” — almost suggesting that this is how the game should be played.

What is it that sets Federer apart from others on the court? Why has he been so successful? What skills does he employ that make him so good?

Here are 5 reasons Federer has been so successful.

#1 – The Eastern Grip

Unlike most amateur tennis players, who use a semi-Western Grip, Federer holds his racket with a modified version of the Eastern Grip.

Using the modified Eastern Grip allows Federer to quickly transition between forehand and backhand during volleys. It also allows him to more easily flatten out his shots, reducing the amount of topspin on his shots.


Shots with less topspin don’t bounce as high, in turn making them more difficult for opponents to track down.
#2 – An Open Stance
A player’s stance dictates how he stands in relation to the baseline. An open stance is with both feet parallel with the baseline, a neutral stance is with the feet perpendicular to the baseline, and a closed stance is with the front leg slightly crossed in front of the back leg.

Federer almost always employs a mostly open stance, which gives him a full, unhindered view of the entire court.

However, using such a stance requires an enormous amount of core strength since he must rotate his entire torso through his stroke. At the conclusion of his stroke, his right shoulder is facing his opponent, meaning he is rotating 90+ degrees on every stroke.

#3 – Economy of Movement

Federer’s most recent victory came at age 35, which is amazing given that most athletes peak in their mid to late 20’s. His success, in some measure, is probably due to his ability to cover the court with minimal movement.

In 2015, Federer covered the least distance per point among the big four (Murray, Nadal, Djokovic, Federer), at only 9.7 meters per point.

This economy of movement allows Federer to preserve energy during his matches. This minimal energy expenditure is increasingly important if a match goes long. John Colapinto says:

The impression, as others have pointed out, is of weightlessness, gliding; McEnroe is fond of saying that it is Federer’s exceptionally light footwork that has prevented him from injuring his knees on the hard court, like his rival Nadal and so many other men on the tour. McEnroe also likes to compare Fed’s footwork to Baryshnikov ’s, and to ballet in general.

#4 – A Superb Forehand
Federer’s forehand is his weapon of choice. It is the sword with which he dispatches his enemies, cutting them down with cold-hearted efficiency. He is able to use it in a befuddling number of ways, sometimes playing heavy, other times playing flat, and still other times playing fast.

Federer’s ability to mix up his forehand constantly keeps his opponents off balance. He avoids set patterns, which prevents opponents from knowing where and how he’s going to hit the ball.

Just how much does Federer rely on his forehand? As The Telegraph notes:

Roger Federer’s forehand unleashes hell like no other. It sounds like a cannon going off: the fluid, racquet-head speed is off the charts. In the five years from 2000-2014 at the London Tour finals, 73% of Federer’s winners from the baseline were forehands (23% backhand). At every opportunity, Federer will run around a backhand in the advantage court to upgrade to a forehand.

What’s essential to note is the technique behind Federer’s forehand. Before unleashing his forehand, he first positions his body properly, ensuring his core, shoulders, and racket are properly positioned.

Then, using a compact and fluid takeback, followed by a full core rotation, he powers his entire body through the ball, driving it at his opponent with incredible amount of force.

Notice the fluid, whiplike motion of his racket as it hits the ball. As one tennis coach notes:

As Federer prepares to meet the ball, his forehand is usually noted for having an extreme acceleration in the last 18 inches before contact is made.

This is due in large part to the position of his wrist, which is bent almost entirely back from the racquet, ensuring another whip-like component that will add punch to the shot. That position of the wrist will also give Federer the option to hit his inside-out forehand if he so chooses.

Federer employs a variety of tactics with his forehand, using it to move his opponents all over the court, tiring them out and keeping them off balance.

Many times, he uses a crosscourt forehand to push his opponents to one side, then drives it down the line with another forehand. Alternatively, he can send it crosscourt again using a backhand or inside out forehand. The effect is that his opponents find themselves exhausted and confused as to where the ball will go.

#5 – A Strong Backhand

Federer also has a unique backhand that generates far more spin than that of his rivals. For comparison:

Federer – 5,300 RPM (Revolutions Per Minute)

Nadal – 4,300 RPM

Djokovic – 2,800 RPM

Murray – 2,500 RPM

Federer’s backhand, which he markedly improved after being injured in 2016, was one of the key reasons he was able to recently beat Nadal, who had previously been able to take advantage of Federer’s backhand.

Federer said:

I think I’ve gotten really confident, a lot of practice at the end of the season. Then, at the beginning of the year when I started to play again, I was able to step into the court and drive the backhand more frequently than I ever have before. I used to use different tactics by slicing more [and] then going big on the second shot, but I’ve turned it around to some extent.

Conclusion

While watching Federer, it can be easy to forget how much time and sweat he has put into becoming the greatest.

Speaking of the greatest musicians in the world, Malcolm Gladwell said: Once a musician has enough ability to get into a top music school, the thing that distinguishes one performer from another is how hard he or she works. That’s it. And what’s more, the people at the very top don’t work just harder or even much harder than everyone else. They work much, much harder.

The same can be said of athletes like Federer. All we see is the man effortlessly gliding around the court, striking the ball with precision and grace. What we don’t see are the 10,000 hours of practice – the blood, sweat, and tears.

Perhaps all of us owe Federer a word of thanks. It’s a privilege to watch him play.

This article originally appeared here at https://tennisdrills.tv/5-skills-set-roger-federer-apart-rest/ and has been republished with permission from https://tennisdrills.tv

راؤ انوار نے 745 پولیس مقابلے کئے جن میں 444 افراد کو قتل کیا

2011 سے 2018 کے دوران راؤ انوار کے پولیس مقابلوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راؤ انوار نے 7 سال میں 745 پولیس مقابلے کئے۔ ان میں سے 192 مقابلوں میں 444 ملزمان کو ہلاک کیا جبکہ 89 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ 553 مقابلوں میں کوئی ملزم ہلاک یا گرفتار نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ 195 پولیس مقابلے 2012 میں ہوئے جبکہ 2014 میں 186 مقابلوں میں 152 ملزمان ہلاک ہوئے اور گزشتہ برس 93 مقابلوں میں 110 ملزمان ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو اپنی پوری پولیس پارٹی سمیت معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ روپوش ہیں۔

ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ تھا، جرمن صحافی کا انکشاف

امریکا نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں خاص کر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرے، ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پاک امریکا تعلقات میں جو خلیج پیدا ہوئی ہے اس کے تناظر میں دیکھا جائے تو ممبئی دہشت گرد حملوں کے معاملے پر بھارت کی زبان بولنے کے امریکی طرز عمل میں چند ہفتوں سے تیزی آنے کی وجوہ کو سمجھنا کوئی مشکل نہیں۔ مگر دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ممبئی حملوں کو لے کر پاکستان کو دباؤ میں لانے کے پرانے حربے کو پھر سے استعمال کرنے کے غبارے سے ہوا خود بھارت میں شائع ہونے والی تحقیقاتی کتاب ’’Betrayal of India – Revisiting the 26/11 Evidence‘‘ نے ہی نکال دی ہے۔

ممبئی حملوں سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق پر مبنی تجزیے پر مشتمل یہ کتاب بھارتی پبلشر فروز میڈیا، نیو دہلی کی شائع کردہ ہے۔ مصنف معروف تحقیقاتی صحافی ایلیس ڈیوڈ سن کی، جن کا تعلق یہودی مذہب اور جرمنی سے ہے، غیر جانبداری نے سامنے لائے گئے حقائق کو مصدقہ اور قابل بھروسہ بنا دیا ہے۔ 2017 میں سامنے آنے والی اس کتاب میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ دہلی سرکار اور بھارت کے بڑے اداروں نے حقائق مسخ کیے، بھارتی عدلیہ انصاف کی فراہمی اور سچائی سامنے لانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔ ممبئی حملوں کے مرکزی فائدہ کار ہندو انتہا پسندو قوم پرست رہے کیوں کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹایا گیا۔

انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری، سیاسی اور فوجی عناصر کو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے ان حملوں کا فائدہ پہنچا جب کہ صحافی ایلیس ڈیوڈسن اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ ممبئی حملوں کا پاکستانی حکومت اور فوج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات کے مطابق ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔ اس کیس کی عدالتی کارروائی بھی غیرجانبدار نہیں تھی بلکہ اہم ثبوت اور گواہوں کو نظرانداز کیا گیا۔

تحقیقاتی صحافی کے نزدیک ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی و عمل درآمد کی سازش میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا اور اسرائیلی کردار بھی پنہاں ہے۔ مصنف نے ممبئی حملوں کو خفیہ آپریشنز طرز کے حملے قرار دیا جس سے یہ تاثر قائم کیا گیا کہ بھارت کو دہشت گردی سے مستقل خطرہ ہے۔ اس سے بھارت کو دہشت گردی کی عالمی جنگ کے لیڈنگ ممالک کے ساتھ کھڑا ہونے میں مدد ملی۔ ممبئی حملوں میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسروں کے قتل کے حوالے سے اہم اطلاعات کو بھی چھپایا گیا۔ مصنف نے اجمل قصاب والے پہلو پر بھی بھرپور توجہ دی۔ ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ممبئی حملوں کے ان متاثرین اور گواہوں کے بیانات نہیں لیے گئے جو واقعے کے سرکاری بیانیے کو اپنانے پر تیار نہ ہوئے۔ ان گواہوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے نریمان ہاؤس میں حملوں سے دو روز قبل اجمل قصاب اور چند دیگر افراد کو اکٹھا ہوتے دیکھا۔ کچھ مقامی دکاندار اور رہائشیوں نے یہ گواہی بھی دی کہ شدت پسند کم از کم پندرہ دن نریمان ہاؤس میں رہتے رہے۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کئی گواہوں کو سکھایا گیا کہ کس طرح انہیں سرکاری مؤقف اختیار کرنا ہے۔ بھارتی اور اسرائیلی حکومتیں نریمان ہاؤس واقعے سے متعلق ثبوت گھڑتی رہیں اور مرضی کی گواہیاں حاصل کرنے میں ملوث نظر آئیں۔ دہشت گردوں کے سہولت کار فون نمبر 012012531824 استعمال کرتے رہے جو امریکا میں تھا۔ اجمل قصاب کے اقبالی بیان کے مطابق وہ ممبئی سے حملوں سے بیس دن پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں اجمل قصاب اپنے اس بیان سے مکر گیا۔ مصنف نے اپنے تجزیئے میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ دعوی کیا گیا کہ قصاب پورے تاج ہوٹل کو اڑانا چاہتا تھا. تاہم اس مقصد کےلیے اس کے پاس آٹھ آٹھ کلو کے محض چار بم تھے جو بہت ہی ناکافی تھے۔ Betrayal of India – Revisiting the 26/11 Evidence نے ممبئی حملوں کے نام پر پاکستان کو دباؤ میں لانے کے امریکا، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ مگر یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان معروف تحقیقاتی صحافی کی کتاب میں اٹھائے گئے اہم پہلوؤں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں روایتی سستی کیوں دکھا رہا ہے جس کےلیے دفتر خارجہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

راؤ انوار کی گرفتار کیلئے سندھ پولیس کو 72 گھنٹے کی مہلت

اے ڈی خواجہ نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ راؤانوار کو حراست میں لینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہیں تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ راؤ انوار کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کے موبائل کی آخری لوکیشن اسلام آباد تھی لیکن اب ملزم کی موجودگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ‘ہم نے راؤ انوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا انہیں ہر صورت پیش ہونا چاہیے تھا۔

عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے کہا کہ ‘یہ تو نہیں کہ راؤ انوار جہاں گیا ہے، وہ جگہ آپ کی پہنچ میں نہیں، کراچی میں بڑے بڑے چھپانے والے موجود ہیں۔ چیف جسٹس نے اے ڈی خواجہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر آزادی سے کام کریں، ایماندار افسران کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقعے پر آئی جی نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے بینچ کو یقین دہانی کرائی کہ تین دن کی مہلت دیں یقیناً اچھے نتائج پیش کریں گے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ راؤ انوار نے گزشتہ 15 دن میں بیرون ملک سفر کیا ؟ اور یہ بھی بتائیں کے راؤ انوار نے کہیں نجی طیارے کے ذریعے تو سفر نہیں کیا ؟ ڈی جی سول ایوی ایشن کے غیر تسلی بخش جواب پر چیف جسٹس نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نجی طیاروں کی تفصیلات ساتھ کیوں نہیں لائے، طیارے آپ کے پاس ہیں تو نام اور تفصیلات بھی آپ بتائیں گے؟ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چارٹرڈ طیارے رکھنے والے تمام مالکان کے حلف نامے عدالت میں پیش کیے جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ راؤ انوار کسی نجی طیارے میں تو بیرون فرار نہیں ہوا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جمعرات تک وزارتِ داخلہ اور سول ایوی ایشن حکام رپورٹ جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے خدشہ ظاہر کیا کہ راؤ انوار بارڈ کے راستے بھی ملک سے فرار ہو سکتا ہے۔ جس کے جواب میں آئی جی سندھ کہا کہ ممکن ہے کہ راؤ انوار نے فرار ہونے کے لیے زمینی راستہ اختیار کیا ہو لیکن کچھ بھی کہنا فقط قیاس آرائی پر مبنی ہو گا۔ دوران سماعت نقیب اللہ کے والد محمد خان نے بینچ سے ان کے بیٹے کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا لیکن چیف جسٹس نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کرمنل کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔

ڈارک ویب : انٹرنیٹ کی جرائم کی دنیا

نجی ٹی وی کے اینکر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا تعلق ایسے نیٹ ورک سے ہے، جو ڈارک ویب پر سرگرم ہے۔ ڈارک انٹرنیٹ کی اصطلاح انٹرنیٹ پر موجود ایسے نیٹ ورک سرور کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو عام انٹرنیٹ صارفین کی پہنچ سے دور یا ناقابل تلاش ہوتے ہیں ۔ ڈارک ویب ورلڈ وائیڈ ویب کا ایسا حصہ ہے جس تک پہنچنے کے لیے آپ کو خصوصی سافٹ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب آپ ایک مرتبہ اس تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ بالکل ایسے ہی نظر آتی ہے جیسے کوئی بھی عام ویب سائٹ ہوں تاہم اس دنیا میں موجود کچھ ویب سائٹ اس حد تک پوشیدہ ہوتی ہیں کہ کوئی سرچ انجن بھی انہیں ڈھونڈ نہیں سکتا اور آپ صرف انہیں اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب آپ کے پاس ان کا خصوصی ایڈریس ہو۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے اس حصے یعنی ڈارک ویب میں خصوصی مارکیٹیں یعنی ’ڈارک نیٹ مارکیٹس‘ بھی قائم ہوتی ہیں جہاں غیر قانونی دھندہ کیا جاتا ہے مثلاً وہاں پر آتشیں اسلحہ، منشیات یا خصوصی فحش فلمیں فروخت کی جاتی ہیں اور اس کے لیے خصوصی کرنسی مثلاً بٹ کوائن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دنیا میں ایسی بھی مارکیٹس موجود ہوتی ہیں جہاں آپ کو اجرتی قاتل دستیاب ہوتے ہیں جنہیں آپ خرید کر کسی کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔ یہ دنیا ایسے لوگوں اور گروہوں کا مسکن ہوتی ہیں جو خود کو عام دنیا یا حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا کر رکھنا چاہتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق گوگل سرچ انجن کے ڈیٹا بیس میں صرف 16 فیصد ویب صفحات کا اندراج موجود ہے جبکہ باقی ویب سائٹس اب بھی گوگل کی پہنچ سے دور ہیں۔ اس لیے انہیں کسی کے لیے بھی تلاش کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈارک ویب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کو مشکل ضرور بنا دیتی ہیں مگر ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جب سیکورٹی ایجنسیاں ایسی ویب سائٹس تک پہنچنے اور ان کو چلانے یا استعمال کرنے والوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کی ایک مثال ڈارک ویب پر منشیات کا کاروبارکرنے والی بڑی مارکیٹ ’ سلک روڈ‘ کو چلانے والے شخص راس البرکٹ کی گرفتاری میں کامیابی ہے۔

ٹرمپ کے دور میں امریکہ دنیا میں تنہا رہ گیا ہے: دی ٹائمز

امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے ٹائمز نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکہ کے عالمی پلیٹ فارم پر تنہا رہ جانے اور کئی ایک اتحادی ممالک کے بھی امریکہ سے دور رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ٹائمز جریدے نے اپنے سرورق میں امریکہ کو تنہا رہنے والے ایک ملک کے طور پر پیش کیا ہے اور اتحادی ممالک اور دیگر ممالک کو امریکہ سے دور دکھایا ہے۔
جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اتحادی ممالک کو بھی اپنے سے دور کر کے رکھ دیا ہے۔

جریدے نے لکھا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ ایک طاقتور اور ڈیموکریسی پر یقین رکھنے والے ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا تھا لیکن آج امریکہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکہ کے قریب ترین اتحادی ممالک یورپین ممالک بھی امریکہ سے دور چلے گئے ہیں جبکہ امریکہ کا قریب ترین دوست ملک برطانیہ بھی صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ روکنے کے لیے دستخطی مہم شروع کر چکا ہے ۔

آنگ سان سوچی ، عروج سے زوال کا سفر

ایک وقت تھا جب میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی قید سے رہائی کے لیے دنیا ان کی حمایت میں آواز اٹھا رہی تھی۔ لیکن اب انہیں ملکی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے دوران خاموشی کے الزام کا سامنا ہے۔

 

 

یورپ جانے کا نيا راستہ، تاريکی، برف باری اور خطرات سے پُر

اٹلی پہنچنے والے تارکين وطن يورپ کے دیگر ممالک جانے کے ليے ان دنوں ايک انتہائی خطرناک راستہ اختيار کر رہے ہيں، جس پر اگرچہ نگرانی نہ ہونے کے برابر ہے تاہم سترہ سو ميٹر کی بلندی پر واقع يہ پہاڑی راستہ انتہائی پرخطر ہے۔ سيسے اور ابراہيم ربڑ کی ايک کشتی پر سفر بحیرہ روم کا طویل سمندری راستہ عبور کرتے ہوئے ليبيا سے اٹلی پہنچ تو گئے، مگر يہ ان کے سفر کا اختتام نہ تھا۔ دونوں تارکين وطن اب فرانس پہنچنے کے خواہاں تھے۔

اپنے مقصد کے حصول کے ليے انہوں نے ايک انتہائی تاريک پہاڑی راستے کا انتخاب کيا۔ ايسا کرنے والے وہ تنہا نہيں، ان دنوں سينکڑوں مہاجرين پہاڑوں کی آغوش ميں موجود انتہائی خوب صورت اور اسکينگ کے کھيل کے ليے مقبول اطالوی شہر باردونيشيا پہنچنے کی کوششوں ميں ہيں۔ يہ تارکين وطن باردونيشيا سے سولہ کلوميٹر طويل Col de l’Echelle نامی ايک پہاڑی گزر گاہ سے ہوتے ہوئے فرانس پہنچنے کی کوشش کرتے ہيں کيوں کہ اس گزرگاہ کے اختتام پر پہلا فرانسيسی گاؤں موجود ہے۔

موسم سرما ميں اکثر اس راستے کی نگرانی زيادہ سخت نہيں ہوتی اور غير قانونی تارکين وطن اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اٹلی سے فرانس پہنچنے کی کوشش کرتے ہيں۔ سترہ سو ميٹر کی بلندی پر واقع يہ پاس سرد موسم ميں ٹريفک کے ليے بند کر ديا جاتا ہے۔ اگرچہ مہاجرين يورپ ميں آگے بڑھنے کے ليے اسے استعمال کر رہے ہيں ليکن اس راستے کو انتہائی خطرنک بھی تصور کيا جاتا ہے۔ايک طرف اٹلی ميں جب تارکين وطن اس راستے پر اپنے سفر کا آغاز کرتے ہيں، تو مقامی افراد انہيں روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہيں اور خطرات سے آگاہ کرتے ہيں۔

دوسری جانب پاس سے گزر کر فرانس پہنچ جانے والے تارکين وطن کا مقامی افراد بڑی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہيں۔ افريقی ملک گنی سے تعلق رکھنے والا ايک نوجوان تارک وطن کہتا ہے، ’’ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہيں۔ نہ ملازمت ہے، نہ رقم، ہم بارڈر پار کرنے کے ليے ہر خطرہ مول لينے کو تيار ہيں۔‘‘ آئيوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا بيس سالہ سيرل کوليبالے البتہ آدھے راستے سے واپس مڑ گيا۔ وہ علی الصبح نکلا تھا ليکن سفر مکمل کيے بغير ہی واپس اٹلی پہنچ گيا۔ دراصل يہ راستہ اس قدر خطرناک اور دشوار گزار ہے کہ ہر کوئی اسے پورا نہيں کر سکتا۔